• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک، ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز،5ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار ڈیوٹی دیں گے

ملتان (سٹاف رپورٹر) سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر کی ہدایت پر پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے لیے ملتان پولیس نے سکیورٹی پلان جاری کر دیا، ٹیسٹ سیریز کے دوران 5000 سے زائد پولیس افسران اور اہلکار خدمات سرانجام دیں گے،سی پی او ملتان تمام سکیورٹی انتظامات کی خود نگرانی کریں گےجب کہ ایس ایس پی آپریشنز کامران عامر خان کی قیادت میں پولیس فورس مختلف مقامات پر تعینات ہوگی،پولیس کے ساتھ ٹریفک پولیس، ایلیٹ فورس، پاک فوج، رینجرز، سپیشل برانچ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار ملتان کرکٹ سٹیڈیم، ملتان ایئرپورٹ، روٹس، پارکنگ پوائنٹس اور ہوٹلز پر ڈیوٹی دیں گے، سٹیڈیم کے اطراف اور دیگر اہم مقامات پر سرچ آپریشنز بھی جاری ہیں تاکہ کسی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے، علاوہ ازیں جدید تربیت یافتہ کمانڈوز، لیڈی کمانڈوز اور جدید اسلحہ سے لیس ٹیمیں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے سٹیڈیم کے گرد پیٹرولنگ کریں گی،شائقین کرکٹ کے لیے فاطمہ جناح ٹاؤن میں پارکنگ کا انتظام کیا گیا ہےجہاں سے خصوصی شٹل بس سروس انہیں سٹیڈیم تک پہنچائے گی،شائقین کو قومی شناختی کارڈ اپنے ہمراہ لازماً لانا ہوگا، سٹیڈیم میں آتشیں اسلحہ، کھلونا بندوقیں، دھماکہ خیز مواد، پٹاخے، سگریٹ، ماچس، لائٹر، چاقو اور دیگر تیز دھار اشیالانے کی اجازت نہیں ہوگی،کسی بھی فحش یا نفرت انگیز مواد والے بینر، پوسٹر یا پلے کارڈز پر سخت پابندی ہوگی،علاوہ ازیںسٹیڈیم کے احاطے میں ڈرون کیمروں کے استعمال پر بھی مکمل پابندی ہوگی۔
ملتان سے مزید