ملتان(سٹاف رپورٹر)ٹک ٹاک پر بیہودہ اور فحش حرکات کی ویڈیوز اپلوڈ کرنے پر ٹک ٹاکرز کے خلاف درخواست دائر کر دی گئی ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت ملتان میں ایڈوکیٹ منور اقبال تھہیم نے ٹک ٹاکرز کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کی ہے،ٹک ٹاکر رجب بٹ ، نمرا ، ڈکی بھائی ، رابعہ فیصل اور ڈوگر کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کی گئی ہے ، عدالت نے فریقین سے 17 جنوری کو جواب طلب کر لیا ہے، دوسری جانب ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے اغوا برائے تاوان کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت پر سماعت وکلا بحث کے بعد خارج کر نے کا حکم دیا ہے،جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے شوہر کے ظلم و ستم سے تنگ آ کر گھر چھوڑنے والی خاتون کو دارالامان بھجوا دیا ،ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے بوگس چیک دینے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت پر سماعت وکلا بحث کے بعد خارج کرنے کا حکم دے دیا، ایڈیشنل اینڈ سیشن جج ملتان نے ٹرائل مکمل ہونے پر مقدمے کا فیصلہ سنایا جرم ثابت ہونے پر مجرم محمد اکرم کو 05 سال قید اور 50ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی، جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمہ میں گرفتار ملزم کی ضمانت کو 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کر لیا ، ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے چوری کے مقدمہ میں گرفتار ملزم کی ضمانت وکلا بحث کے بعد 50 ہزار کے ضمانتی مچلکوں کے عوض کنفرم کرنے کا حکم دیا ہے، ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے منشیات برآمد ہونے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو ناکافی شہادتوں کی بنیاد پر مقدمہ سے بری کرنے کا حکم دیا ہے،ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہونے کے مقدمہ میں گرفتار ملزم کی ضمانت وکلا دلائل کے بعد 50 ہزار کے ضمانتی مچلکوں کے عوض منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیا ہے، ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے واپڈا کی مین لائن میں ڈائریکٹ تار لگا کر بجلی چوری کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت 50 ہزار کے ضمانتی مچلکوں کے عوض کنفرم کرنے کا حکم دیا ہے، ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے مرضی کی شادی کرنیوالی لڑکی کو ہراساں و پریشان کرنے سے متعلق درخواست پر ایس ایچ او تھانہ سیتل ماڑی کو ہراساں کرنے سے باز رہنے کا حکم دیا ہے،ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت پر سماعت وکلا بحث کے بعدمنظور کر نے کا حکم دیا ہے۔