لاہور (نمائندہ خصوصی) نائب امیر جماعتِ اسلامی لیاقت بلوچ نے گھریلو صنعتوں کے مالکان اور انتظامی منیجرز سے ملاقات میں کہا کہ گھریلو صنعتوں کو فروغ دینے کے لیے حوصلہ افزائی حکومت کی ترجیحِ اول بنائی جائے ،انہوں نے کہاکہ یہ المیہ ہے کہ 2 کروڑ 35 لاکھ بچے سکولوں کی تعلیم سے محروم ہیں ۔امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے پریس کلب میں پریس کانفرنس میں کہا کہ جماعت اسلامی حکومت کو معاہد ہ راولپنڈی سے بھاگنے نہیں دیگی۔ جماعت اسلامی عوام کے حقوق کی جنگ ہر فورم پر لڑرہی ہے۔ جماعت اسلامی لاہور 17 جنوری کو بعدنماز جمعہ، مسجد شہدا، مال روڈ پر عظیم الشان احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ حکمرانوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بجلی کے بلوں سے سلیب سسٹم ختم کیا جائے۔پریس کانفرنس میں سیکرٹری جماعت اسلامی لاہور اظہر بلال،،نائب امراء لاہور خالد احمد بٹ، وقاص احمد بٹ، چوہدری محمد شوکت، عبدالعزیز عابدسمیت دیگر ذمہ داران موجود تھے۔