• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جہیز لینے والے خبردار، قومی اسمبلی میں ممانعت کا بل پیش، کم از کم 5 سال قید ہوگی

اسلام آ باد (رانا غلام قادر ) جہیز لینے والے اور دینے والے خبر دار ہو جائیں؛ قومی اسمبلی میں جہیزکی ممانعت کا بل پیش کردیاگیا ، بل کا نام اسلام آ باد دار الحکومتی علاقہ جہیز کی ممانعت کا بل 2025 رکھاگیا ہے جہیز لینا، لین دین میں معاو نت، حوصلہ افزا ئی یا اس کیلئے معاہدہ ا جرم قرار ۔ یہ بل قائمہ کمیٹی کو مزید غور کیلئے بھیج دیاگیا ۔ قا ئمہ کمیٹی کی منظوری کے بعد اسے ایوان میں پیش کیا جا ئے گا۔ بل کا اطلاق اسلام اباد کی حدود میں ہوگا۔نفاذ پر کم ازکم 5سال قید بمعہ کم از کم اڑھائی لاکھ یا پھر جہیز کی مالیت کے برابر جرمانہ کا مستوجب ہوگا قومی اسمبلی میں یہ بل گزشتہ روز قومی اسمبلی کی رکن شرمیلا فاروقی نے پیش کیا۔ بل کی تعریف میں کہاگیا ہے کہ جہیز سے مراد شادی کے سلسلے میں دلہن کو اس کے والدین کی جانب سے با لواسطہ یا براہ ارست کسی رقم یا کسی دیگر املاک کا انتقال ہے لیکن اس میں وہ جا ئیداد شامل نہیں جو وراثت اور جانشینی سے متعلق قوانین کے دلہن پر قابل اطلاق ہونے کے باعث اسے ورا ثت کے طور پر دی جا ئے۔ بل کے نفاذ کی صورت میں اگر کوئی شخص جہیز کے لینے دینے میں مدد کرتا ہے یا لیتا ہے یا اس کی حوصلہ افزائی کرتا ہے یا اس کیلئے کوئی معاہدہ کرتا ہے تو وہ کم ازکم پانچ سال کی سزائے قید بمع جرمانہ جو کم از کم اڑھائی لاکھ یا پھر جہیز کی مالیت کے برابر جرمانہ ہو سکتا ہے۔دولہا اور دلہن کو دیئے گئے تحائف پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔

اہم خبریں سے مزید