لاہور(کرائم رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سیکرٹری کمیونیکیشن اینڈ ورکس پنجاب سہیل اشرف کے ساتھ زیر تعمیر منصوبوں سمارٹ پولیس سٹیشن اسلام پورہ اور سیف سٹیز وویمن ہاسٹل قربان لائنز کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا ، ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ لاہور کے گنجان آباد علاقوں میں تعمیر ہو رہے 22 سمارٹ پولیس سٹیشنز تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں جبکہ آئی جی پنجاب نے جدید ڈیزائنگ سے مزین کثیرالمقاصد سمارٹ پولیس سٹیشن جلد ازجلد مکمل کرنیکی ہدایت ف دی ۔ آئی جی نے ڈولفن سکواڈ کے شہید کانسٹیبل حافظ محمد نعمان کے اہلخانہ کو 1 کروڑ 35 لاکھ روپے مالیت کا گھر دے دیا ہے ۔