لاہور(اپنے نامہ نگار سے) پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ حکومت فوڈ سیکورٹی کے ادارے بند کرنے کی بجائے پاسکو کو بہتر بنانے کیلیے اصلاحات لائے، پاسکو آپ پر نہیں بلکہ آپ پاسکو پر بوچھ ہیں، پیپلز پارٹی اسکی بندش کیخلاف دیوار بن کر کھڑی ہو گی۔وہ صدر آل پاکستان پاسکو ایمپلائز یونین بابر علی اور صدر پاسکو ہیڈ کوارٹر لاہور انیس بابر ، اورنگزیب برکی،میاں مصباح الرحمن،فیصل میر،سید عنایت علیشاہ،ندیم اصغر کائرہ،چودھری سجاد الحسن،عائشہ نواز چودھری اور چودھری اختر علی کیساتھ پریس کانفرنس کررہے تھ۔ حسن مرتضی نے کہا کہ یہ پانی کی طے شدہ معاہدے کے باوجود نئی نہریں نکال لیتے ہیں نئی نہروں کو نکالنے سے پنجاب کا کاشتکار بھی متاثر ہو گا۔