• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ جنگ‘ بچوں سمیت 46 ہزار فلسطینی شہید‘ 1 لاکھ 10 ہزار زخمی

کراچی (رفیق مانگٹ)غزہ کی پٹی میں 467 دنوں( 15ماہ سے زائد عرصے)سے جاری لڑائی کے خاتمے کے لیے یرغمالیوں کے تبادلے اور امداد میں اضافے سمیت جنگ بندی کا معاہدہ طے پا گیا ہے‘ 27اکتوبر2023 کے بعد اسرائیل کے405فوجی ہلاک ہوئے۔اسرائیل کے اندر ہلاکتیں 1200سے زائدہیں ۔جنگ نے غزہ کے بنیادی ڈھانچے کو تباہ کر دیا ہے اور اس کی زیادہ تر آبادی کو بے گھر کر دیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں46704 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں18ہزار بچے شامل ہیں۔ 11 ہزار ملبے تلے دفن ہوگئے۔ 110265افراد زخمی ہوئے۔ 19لاکھ بے گھر ہوئے۔4لاکھ36ہزار گھر تباہ کردیے گئے ۔ چارکروڑ ٹن ملبے کا ڈھیر رہ گیا۔غزہ کے چھ لاکھ 60ہزار بچوں کو ایک سال سے اسکول تک رسائی نہ مل سکی۔غزہ کی564 اسکول عمارات میں سے 534کو تباہ کردیا گیا۔

اہم خبریں سے مزید