لاہور ( کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد وحید خان نے جعلی پولیس مقابلے میں تین شہریوں کی ہلاکت کیخلاف درخواست پر ڈائریکٹر ایف آئی اے اور آر پی او شیخوپورہ سے 6 فروری کو رپورٹ طلب کرلی ،عدالت نے درخواست گزار کو متعلقہ افسر وں کے پاس درخواست دینے کی ہدایت کردی ۔