• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان، بنگلہ دیش میں تعاون خوشی کی بات بچھڑے بھائی قریب آگئے،زبیراحمدظہیر

لاہور(خبرنگار)اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے سربراہ علامہ زبیراحمد ظہیر نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش میں تعاون خوشی کی بات ہے۔ سقوط ڈھاکہ کے عظیم صدمہ کے بعد یہ سب سے بڑی خوشی کی بات ہے کہ بچھڑے ہوئے دو بھائی ایک دوسرے کے قریب آگئے ہیں۔ بنگلہ دیش کے بھائیوں کے درمیان ہر طرح کی دوریوں اور رنجشوں کا ازالہ کرنے کے لیے دونوں ممالک کی قیادتیں اسی طرح خلوص اور جذبہ ایمان سے آگے بڑھتی رہیں گی ۔
لاہور سے مزید