• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غذائی قلت سے قومی معیشت کو سالانہ 17 ارب ڈالر کا نقصان

اسلام آباد( رپورٹ، تنویر ہاشمی) پاکستان میں غذائی قلت سے قومی معیشت کو سالانہ 17ارب ڈالر کا نقصان ہورہا ہے، پاکستان میں پانچ سال سے کم عمر 34فیصد بچے قد میں کمی ، 22فیصد نومولود بچوں کا وزن پیدائش کے وقت کم اور 53فیصد بچے خون کی کمی کا شکار ہیں ، پاکستان دنیا بھر میں قد اور ذہنی نشونما کی کمی کے حوالے سے 18 ویں نمبر پر اور جنوبی ایشیا میں پہلے نمبر پر ہے، بچوں، نوجوان لڑکیوں اور عورتوں میں خون کی کمی بھی ایک بڑا چیلنج ہےجس سے ملک کو سالانہ 3.1 ارب ڈالر کا نقصان ہو رہا ہے۔ نیوٹریشن انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق پانچ سال سے کم عمر کے 53 فیصد بچے اور تولیدی عمر کی 41 فیصد خواتین خون کی کمی کا شکار ہیں، آئرن یا فولاد کی کمی اس مسئلے کی ایک بڑی وجہ ہے، جو بچوں کی ذہنی صلاحیتوں اور بالغ افراد کی پیداواری صلاحیتوں میں کمی کا باعث بنتی ہےرپورٹ کے مطابق غذائی قلت سے قومی معیشت کوہونیوالے نقصان ملک کی مجموعی آمدن ( جی این آئی ) کا 4.6فیصد ہے۔
اہم خبریں سے مزید