اسلام آباد (محمد صالح ظافر) پاکستان جاپان کے سفیر کاماٹسوشوئچی نے یقین دلایا کہ ان کا ملک پاکستان میں عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے میں اپنی مدد جاری رکھے گا۔ وہ یہاں نارووال ضلع کی تحصیل شکر گڑھ میں شمسی توانائی سے آبپاشی نظام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔ اس پروجیکٹ کا انتظام این جی او رورل ایڈ پاکستان نے کیا ہے ۔ جودیہی محروم طبقات کی فلاح و بہبود کے کے لئے کام کررہی ہے ۔جاپانی سفارت خانے کے مطابق گرانٹ اسسٹنس فار گراس روٹس ہیومن سکیورٹی پروجیکٹس(جی جی پی) کے تحت پروجیکٹ کےلئے 65ہزار 617ڈالر کی امداد فراہم کی گئی ہے جس کےتحت شمسی توانائی سے چلنے والے 7آبپاشی پمپس اور دیگر سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔