• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی حکومت منظور شدہ منصوبوں کے فنڈز کی فراہمی یقینی بنائیگی، اسحق ڈار

اسلام آباد (آن لائن ) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت تمام منظور شدہ منصوبوں کے فنڈز کی مکمل اور بروقت فراہمی یقینی بنائے گی، جاری منصوبوں کی لاگت میں کسی بھی اضافے پر سی ڈی ڈبلیو پی اور ای سی این ای سی میں فوری غور کیا جائے گا۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی نے ملاقات کی۔ ایم این اے سید نوید قمر، وزیرِ منصوبہ بندی سندھ، چیف سیکرٹری سندھ، چیئرمین پی اینڈ ڈی سندھ اور سیکرٹری خزانہ سندھ بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ اور متعلقہ وفاقی ڈویژنز کے سیکرٹریز نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں سندھ کے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام میں شامل جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید