لاہور(آصف محمود بٹ)لاہور الیکٹرسٹی سپلائی کمپنی (لیسکو ) نے رینجرز اور حساس اداروں کے ذریعے بقایا جات کی ریکوری کیلئے 200ڈیڈ ڈیفالٹرز کی لسٹ تیار کرلی ہے۔ یہ لسٹ بجلی چوری روکنے اورصولیوں کے لئے بنائے گئے "ڈسکو سپورٹ یونٹ " کو اگلی میٹنگ میں فراہم کی جائیگی۔ لسٹ رینجرز اور حساس اداروں کے ذریعے بنوائی گئی ہے ا س یونٹ میں حساس اداروں کے پاس گرفتاری کا اختیار بھی ہوگا۔ " جنگ" کو ملنے والے دستاویزات کے مطابق ان 200ڈیڈ ڈیفالٹرز کے ذمہ 7ارب 70 کروڑ 58 لاکھ14ہزار323روپے واجب الادا ہیں۔