کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج، منافع کی خاطرفروخت کا دباؤبڑھنے سے مارکیٹ میں مندی کا رحجان،کے ایس ای100 انڈیکس میں308پوائنٹس کی کمی،49.45فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت گھٹ گئی، سرمایہ کاری مالیت 25ارب 10کروڑ 76لاکھ روپے کم ہو گئی، تاہم کاروباری حجم 11.86فیصد زیادہ رہا، تفصیلات کے مطابق بدھ کو مارکیٹ میں ٹریڈنگ کا آغاز تیزی پر ہوا جس کے بعد دوپہر تک مارکیٹ میں تیزی کا رحجان غالب رہا اور انڈیکس969پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 15ہزار کی حد بھی عبور کر گیا ، تاہم آخری 2گھنٹے میں چند اہم سیکٹرز میں منافع کی خاطر فروخت کا دباؤ بڑھنے سے صورتحال تبدیل ہو ئی اور انڈیکس 506پوائنٹس تک کم ہو گیا لیکن اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 308.46پوائنٹس کی کمی سے 114495.71پوائنٹس پر آکر بند ہوا۔