راولپنڈی(مانیٹر نگ ڈیسک،جنگ نیوز)جی ایچ کیو حملہ کیس حملہ کیس کی سماعت شروع، گواہان نے ثبوت پیش کردئیے اور اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی موجودگی میں استغاثہ کے گواہان نے بیانات ریکارڈ کروائے اور شواہد بھی پیش کردیے۔ اڈیالہ جیل میں سماعت،استغاثہ کے گواہان میں راولپنڈی پولیس کےASI ثاقب، کانسٹیبل شکیل، سجاد اور یاسر شامل، راولپنڈی9مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کا باقاعدہ ٹرائل شروع ہوگیا اور جج امجد علی شاہ نے اڈیالہ جیل میں سماعت کی جہاں استغاثہ کے 4چشم دیدگواہان نے اپنا بیان ریکارڈ کروا دیا۔ استغاثہ کے گواہان میں راولپنڈی پولیس کے اے ایس ائی ثاقب، کانسٹیبل شکیل، سجاد اور یاسر شامل تھے اور انہوں نے ملزمان سے برآمد ہونیوالے اہم ثبوت عدالت میں پیش کر دیے۔ گواہان نے ملزمان سے برآمد اینٹی رائٹ فورس سے چھینا گیا ہیلمٹ اورپٹرول بم عدالت میں پیش کر دیا، شواہد میں شہدا کے مجسموں کے برآمد ٹکڑے، موبائل فون بھی پیش کر دیے گے۔