• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ورلڈ بینک کے ساتھ طویل المدتی کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک شروع کرنیوالا پہلا ملک

اسلام آباد ( رپورٹ حنیف خالد) امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان ورلڈ بینک کیساتھ طویل المدتی کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک شروع کرنیوالا پہلا ملک ہے پروگرام کا مقصد پاکستان کو درپیش اہم ترقیاتی چیلنجز سے نمٹنا ہےرضوان سعید شیخ نے ان خیالات کا اظہار ورلڈ بینک گروپ کی جانب سے استقبالیہ کے دوران کیا جس میں ورلڈ بینک بورڈ کی جانب سے پاکستان کے لئے کنٹری پارٹنر شپ فریم ورک (سی پی ایف) کی منظوری دی گئی تھی۔ استقبالیہ تقریب میں ورلڈ بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا، مارٹن ریزر، ورلڈ بینک میں پاکستان کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر توقیر شاہ، پاکستان کے سفارت خانے کے عہدیدار اور ورلڈ بینک جنوبی ایشیا کے اراکین شامل تھے۔ ورلڈ بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مارٹن ریزر نے ورلڈ بینک، حکومت پاکستان اور ورلڈ بینک گروپ کے دیگر شراکت داروں جیسے بین الاقوامی مالیاتی کارپوریشن (آئی ایف سی)کی مشترکہ کوششوں کی تعریف کی جن کی بدولت فریم ورک کو کامیابی سے حتمی شکل دی گئی۔فریم ورک چھ اہم شعبوں اورنو مقاصد پر مرکوزہے۔
اہم خبریں سے مزید