• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رضا ربانی نے پروڈکشن آرڈر پر عدم عملدرآمد کو توہین پارلیمان قرار دیدیا

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سابق چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے پروڈکشن آرڈر کی عدم تعمیل کو سنگین آئینی خلاف ورزی قرار دیا ہے اور کہا کہ پروڈکشن آرڈر پر عمل نہ کرنے پر توہین پارلیمان کے نوٹس جاری کئے جائیں۔ سینیٹر میاں رضا ربانی نے بیان میں کہا کہ چیئرمین یا سپیکر قومی اسمبلی کی طرف سے جاری کردہ آرڈر آف پروڈکشن کی تعمیل لازمی طور پر وفاقی، صوبائی حکومتوں کو کرنا ہوگی۔ وفاقی حکومت آئین 1973 کی مسلسل خلاف ورزی کر رہی ہے۔
اہم خبریں سے مزید