کراچی (جنگ نیوز) حکومت تحریک انصاف مذاکرات کا اہم ترین دِن، اصل بات یہیں سے شروع ہوگی۔ دوسری طرف موٹر سائیکل کیلئے رفتار بھی کم، راستہ بھی مخصوص، پنجاب میں بڑی تبدیلی آگئی۔ اور بھارتی ٹیم نہ سہی اُن کے کپتان تو آئیں گے، پاک بھارت کرکٹ تعلقات میں کچھ برف پگھلنے کی توقع ہے۔ اِن تمام موضوعات پر جمعرات کو ”جیونیوز“ کے مارننگ شو ”جیو پاکستان“ میں صبح 9بجکر5منٹ پر خصوصی گفتگو ہوگی۔ عبداللہ سلطان اور ہما امیر شاہ میزبان ہیں۔