کراچی (جنگ نیوز) میڈیا انڈسٹری میں ایک اور نیا ریکارڈ قائم ہوگیا ہے۔ پاکستان کے سب سے مقبول نیوز چینل ”جیونیوز“ کے سپر ہٹ شو ”ہنسنا منع ہے“ نے ٹیلی ویژن پر بھر پور کامیابیاں حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل میڈیا پر بھی دھوم مچادی ہے۔ ”ہنسنا منع ہے“ نے ڈیجیٹل میڈیا پر4.5ارب سے زائد ویوز حاصل کرلئے، پروگرام کے میزبان تابش ہاشمی ہیں۔