نیو یارک (نیوز ڈیسک)امریکی اداکارہ و گلوکارہ جیسیکا سمپسن اورشوہر ایرک جونسن کے درمیان طلاق ہو گئی۔امریکی میڈیا کے مطابق 44 سالہ جیسیکا سمپسن نے علیحدہ رہنے کی تصدیق کر دی ہے تاہم انہوں نے رشتہ ختم ہونے کے حوالے سے حتمی وقت نہیں بتایا ہے۔اداکارہ نے میڈیا کو دیئے گئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایرک اور میں اپنی شادی میں آئی ایک تکلیف دہ صورتحال میں الگ الگ رہ رہے ہیں، ہمارے بچے ہمارے لئے سب سے اہم ہیں اور ہم اس بات پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں کہ ان کے لیے کیا بہتر ہے۔جیسیکا سمپسن نے اس حوالے سے پرائیوسی کا خیال رکھنے پر لوگوں کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔