پیرس (اے ایف پی) جعلسازوں نے براڈ پٹ بن کر 53سالہ فرانسیسی ’’آہن‘‘ سے 8لاکھ پچاس ہزار امریکی ڈالرز یعنی پاکستانی 23کروڑ 68لاکھ روپے سے زائد رقم ہڑپ کرلی۔ متاثرہ خاتون نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ہالی ووڈ اداکار کی والدہ کے فرضی اکاونٹ سے براڈ پٹ سے شادی کی پیشکش ہوئی، بھروسہ جیتنے کیلئے براڈ پٹ کے جعلی واٹس ایپ سے اے آئی سے بنائی گئی تصاویر بھیجی گئیں، 18 ماہ تک پیغامات کا تبادلہ ہوا، مجھے لگا ہمارے درمیان رومانوی تعلقات ہیں، انہوں نے بتایا کہ میں نے اپنے شوہر سے طلاق بھی لے لی، جعلسازوں نے براڈ پٹ کے گردے کے ٹرانسپلانٹ کا بتایا، اے آئی سے بنائی گئی تصاویر بھیجیں جس کے بعد میں نے اپنی ساری جمع پونجی بھیج دی، متاثرہ خاتون نے بتایا کہ اس انکشاف کے بعد سے انہیں آن لائن ہراساں کیا جارہا ہے جبکہ صارفین ٹرولنگ کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ فرانس میں آن لائن فراڈ کی ایک انوکھی واردات پیش آئی، جہاں جعل سازوں نے نامور امریکی اداکار براڈ پٹ بن کر 53 سالہ فرانسیسی خاتون سے 8 لاکھ پچاس ہزار ڈالرز لوٹ لئے۔ متاثرہ خاتون 12 جنوری کو فرانسیسی ٹی وی شو میں سامنے آئیں، جہاں انہوں نے بتایا کہ انہیں جین ایٹا پین جوکہ براڈ پٹ کی والدہ ہیں۔