• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی وزیر، بنگلہ دیشی خالہ حسینہ واجد کی پارٹنر آف کرائمز بن گئیں

اسلام آباد(فاروق اقدس) برطانیہ کی وزیر برائے انسداد بدعنوانی اور بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی بھانجی ٹیولپ صدیق کرپشن کے الزامات پر مستعفی ہو گئی ہیں۔ برطانوی میڈیا کے مطابق ٹیولپ صدیق کے خلاف شیخ حسینہ واجد کے ساتھ مالی معاملات رکھنے پر کئی ہفتوں سے تحقیقات جاری تھیںٹیولپ صدیق پر 2013 میں بنگلہ دیش اور روس کے درمیان ایک معاہدہ کروانے میں کردار ادا کرنے کاالزامہے ۔ دوسری جانب 42 برس کی ٹیولپ صدیق نے بارہا ان الزامات کی تردید کی ہے اور گذشتہ ہفتے وزیراعظم کیئر سٹارمر نے بھی ان پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا تھا۔دو ماہ کے دوران دو وزرا کا استعفیٰ وزیراعظم کیئر سٹارمر کی حکومت کے لیے دھچکا ہے، اور گذشتہ برس جولائی میں لیبر پارٹی کی الیکشن میں کامیابی کے بعد اس کی حکومت کی مقبولیت میں کمی واقع ہوئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید