• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان پریس کلب برسلز کے وفد کی مولانا حاجی عبدالحمید سے ملاقات

برسلز (عظیم ڈار) پاکستان پریس کلب برسلز کے وفد نے مولانا حاجی عبدالحمید کی تیمار داری کے لیے ختم نبوت سنٹر بلجیم میں ملاقات کی ہے۔ عالمی تحفظ ختم نبوت بلجیم کے امیر حضرت مولانا حاجی عبدالحمید، جو حالیہ دنوں اپنے نجی دورہ ترکی کے بعد واپس برسلز لوٹے تو طبعیت کی ناسازی کے باعث چند دنوں تک تکلیف میں مبتلا رہے۔ تاہم اللہ کے فضل و کرم سے اب وہ صحت یاب ہو چکے ہیں۔ ملاقات کی قیادت پاکستان پریس کلب برسلز کے صدر عظیم ڈار نے کی وفد میں اختر سیالوی، دوست طاہر مغل اور مرزا عمران بیگ شامل تھے۔ مولانا حاجی عبدالحمید نے اپنی بیماری کے دوران تمام احباب کی دعاؤں اور محبت پر شکریہ ادا کیا اور خصوصی طور پر پاکستان پریس کلب برسلز کے وفد کی آمد پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے ختم نبوت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس مشن کی کامیابی کے لیے اتحاد و یکجہتی ناگزیر ہے۔
یورپ سے سے مزید