• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات کی روک تھام کے لیے انفرادی اور اجتماعی اقدامات کیے جائیں، انور شاہ

پشاور (لیڈر رپورٹر )زرعی یونیورسٹی پشاور کے ایگریکلچر انٹی نارکوٹکس سوسائٹی نے انٹی نارکوٹکس (اے این ایف) خیبرپختونخوا، ہائرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا اور ہائرایجوکیشن ریگولیٹری اتھارٹی خیبرپختونخوا کے تعاؤن سے تعلیمی اداروں میں منشیات کے پھیلاؤ کے خلاف معاشرتی مہم کے عنوان سے یونیورسٹی میں ایک روزہ آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا. سیمینار کی صدارت ڈائریکٹر سٹوڈنٹس کونسلنگ، پلیسمینٹ اینڈ ہیومن ریسورس ڈیویلپمنٹ ڈاکٹر انور علی شاد نے کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر انور علی شاد، بلال مروت، ڈاکٹر حمیرا وسیلہ اور اکرام اللہ خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منشیات سے پاک وطن ہمارے نوجوان نسل کے مستقبل کی ضامن ہے، یہ کام صرف ایک فرد یا ادارے کا نہیں بلکہ ہم سب مل کر اس لعنت سے اپنے نوجوانوں کو محفوظ رکھے۔
پشاور سے مزید