• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد عامر عزیز خان کے اعزاز میں الوداعی تقریب

اسلام آباد (خبرنگار) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد (ایسٹ) محمد عامر عزیز خان 19 جنوری کو ریٹائر ہو جائیں گے۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز ڈسٹرکٹ کورٹس اسلام آباد میں ان کے اعزاز میں الوداعی تقریب منعقد ہوئی جس میں اسلام آباد ایسٹ اور ویسٹ کے سیشن ججز محمد یار گوندل ، محمد اعظم خان سمیت ایڈیشنل سیشن و سول ججز اور عدالتی افسران نے شرکت کی۔دریں اثناء ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ایسٹ محمد یار گوندل اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ویسٹ محمد اعظم خان نے دیگر ججز کے ہمراہ اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار کا دورہ کیا اور نومنتخب عہدیداروں کو مبارک باد دی۔
اسلام آباد سے مزید