• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رائٹ سائزنگ کمیٹی اجلاس، 5 وزارتوں اور منسلک محکموں کا جائزہ لینے کا فیصلہ

اسلام آباد( تنویر ہاشمی ، مہتاب حیدر )وفاقی حکومت کی رائٹ سائزنگ متعلق کمیٹی نے چوتھے مرحلہ میں وزارت مواصلات، ریلوے، تخفیف غربت و سماجی تحفظ، ریونیو ڈویژن،پٹرولیم ڈویژن اور ان سے منسلک محکموں کی رائٹ سائزنگ کا جائزہ لینے کا فیصلہ کر لیا ۔وفاقی حکومت کی رائٹ سائزنگ کمیٹی کا اجلاس جمعہ کو وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اور نگزیب کی زیر صدارت ہوا،وزیر خزانہ نے کہا 43 وزارتوں کی رائٹ سائزنگ کا جائزہ لیاگیا ،پہلے تین مراحل کی کا میابی کیلئے وزارتوں اور ان کے انچارج وزراء کے طریقہ کار اور کارکردگی کی تعریف کی اور کہا کہ جاری مالی سال کے اختتام تک 43 وزارتوں اور ان سے منسلک 400 اداروں کی رائٹ سائزنگ کی جا رہی ہے، ذیلی کمیٹی مرکزی کمیٹی کے فیصلوں اور وفاقی کا بینہ کی توثیق پر عمل درآمد کا جائزہ لے گی۔
اہم خبریں سے مزید