• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رائٹ سائزنگ پلان عملدرآمد وزارت سائنس و ٹیکنالوجی میں کمیٹی قائم

اسلام آباد (ساجد چوہدری )وزارت سائنس و ٹیکنالوجی میں جوائنٹ سیکرٹری (آرگنائزیشن )کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے جو وفاقی کابینہ کے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی میں رائٹ سائزنگ پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے 20جنوری تک رپورٹ کیبنٹ ڈویژن کوبھجوانے کی پابند ہو گی ، ذرائع کے مطابق گزشتہ روز وفاقی سیکرٹری سائنس و ٹیکنالوجی ساجد بلوچ کی طرف سے یہ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے تاکہ رائٹ سائزنگ پر عملدرآمد کے حوالے سے مقررہ مدت میں رپورٹ کیبنٹ ڈویژن کو بھجوائی جاسکے ، واضح رہے کہ وفاقی کابینہ کی طرف سے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے چار ماتحت اداروں کو بند، بعض کو ضم کرنے جبکہ دیگر اداروں میں رائٹ سائزنگ پلان پر عملدرآمد کی رپورٹ مانگ مانگی گئی ہے ، یہ رپورٹ کیبنٹ ڈویژن کو فوری بھجوانے کی ہدایت کی گئی ہے، وفاقی کابینہ نے یکم جنوری کے اجلاس میں بعض ترامیم کے ساتھ مختلف وزارتوں ، ڈویژنز اور محکموں میں رائٹ سائزنگ فیز ٹو کی منظوری دی تھی جس میں وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے چار اداروں کونسل فار ورکس اینڈ ہاوسنگ ریسرچ (سی ڈبلیو ایچ آر) ، پاکستان کونسل فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (پی سی ایس ٹی ) ، سائینٹیفک ٹیکنالوجیکل ڈویلپمنٹ کارپوریشن (سٹیڈک) اور کاسمیٹک اتھارٹی آف پاکستان کو بند کرنے اور پوسٹیں ختم کرنے کا کہا گیا کہ جبکہ وزارت سمیت دیگر اداروں میں بھی رائٹ سائزنگ کرنے کی منظوری دی گئی۔
اہم خبریں سے مزید