• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی کابینہ، نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ ڈویژن رائٹ سائزنگ کی منظوری

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وفاقی کا بینہ نے نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ ڈویژن کی رائٹ سائزنگ کی منظوری دیدی ہے۔ ذ رائع کے مطابق فیڈرل سیڈ سر ٹیفکیشن اینڈ رجسٹریشن ڈ یپارٹمنٹ (FSCRD) کو نیشنل سیڈ ڈویلپمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی میں ضم کرنے کی منظو ری دی گئی۔ اسے ڈیجٹلائز کرکےپاکستا ن سنگل ونڈو ( PWS)کے ساتھ مربوط کیا جا ئے گا۔ تمام خالی پوسٹیں ختم کی جا ئیں گی۔کم از کم 50فی صد تخفیف کی جا ئے گی۔وزارت کو اس ضمن میں عمل در آ مد پلان بیس جنوری تک رائٹ سائزنگ کمیٹی کو پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ڈیپارٹمنٹ آف پلانٹ پروٹیکشن کی ری سٹرکچرنگ کی جا ئے گی۔تمام خالی پوسٹیں ختم کر دی جائیں گی۔ موجودہ سٹاف میں 50فی صد تخفیف کی جا ئے گی۔اینمل کورنٹائن ڈیپارٹمنٹ کی بھی ری سٹر کچرنگ کی جا ئے گی۔ایگریکلچر پالیسی انسٹی ٹیوٹ کو اکنامک ونگ میں ضم کیا جا ئے گا۔
اہم خبریں سے مزید