• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نجی شعبہ لائیو اسٹاک اور ماہی گیری کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرے، وزیراعلیٰ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نجی شعبے پر زور دیا کہ وہ لائیو اسٹاک اور ماہی گیری کے شعبوں میں سرمایہ کاری کریں تاکہ قومی معیشت کو فروغ ملے۔یہ بات انھوں نے لائیو اسٹاک ایکسپو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ، تین روزہ لائیو اسٹاک ایکسپو 2025 (17 سے 19جنوری تک) محکمہ لائیو اسٹاک اینڈ فشریز نے محکمہ زراعت، محکمہ کھیل و امورِ نوجوانان، محکمہ ثقافت، سیاحت و نوادرات، کے ایم سی، اور کمشنر کراچی کے تعاون سے منعقد کی جا رہی ہے۔ وزیراعلیٰ نے صوبے کی معیشت کو مستحکم کرنے اور غذائی تحفظ کو بہتر بنانے میں لائیو اسٹاک کے شعبے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ زراعت، مویشی پال، اور ماہی گیری کے شعبوں میں ترقی اور جدت کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔ وزیراعلیٰ نے نجی شعبے پر زور دیا کہ وہ لائیو اسٹاک اور ماہی گیری کے شعبوں میں سرمایہ کاری کریں تاکہ خاطر خواہ منافع حاصل ہو اور قومی معیشت کو فروغ ملے۔مراد علی شاہ نے ملکی زرِ مبادلہ کے ذخائر کو مضبوط کرنے کے لیے برآمدات میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا۔
اہم خبریں سے مزید