اسلام آ باد (رانا غلام قادر ) وفاقی اور صو بائی بیوروکریسی کیلئے اہم خبر ہے کہ گریڈ 19سے گریڈ 20 میں ترقی کیلئے لازمی سینئر مینجمنٹ کورس (SMC) کیلئے گریڈ 19 کے نامزد افسران میں مزید ردوبدل کیا گیا ۔سینئر مینجمنٹ کورس کیلئے 36 افسران کی اضافی نامزدگی کی گئی ہے تعلق ایڈ منسٹریٹو ‘ پولیس ‘ کسٹمز ‘ ان لینڈ ریونیو کامرس ‘ انفا ر میشن گروپ ‘ بلوچستان ا,KP حکومتوں سے ہے ۔پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے ایک، پولیس سروس کے 5 افسران ‘سیکرٹریٹ گروپ کے 5، پاکستان کسٹمز سروس کے 5 افسران کی اضافی نامزدگی کی گئی ہے۔ نامزد افسران میں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے ڈپٹی کمشنر ساؤتھ، کراچی الطاف حسین ‘پولیس سروس کے ایس پی انویسٹی گیشن (1) ساؤتھ کراچی، عبدالرحیم شیرازی ‘پولیس سروس کے ایڈیشنل ڈائریکٹر، ایف آئی اے کاؤنٹر ٹیررازم وِنگ، سندھ عمران ریاض ‘پنجاب حکومت میں تعینات، پولیس سروس کے رانا طاہر رحمان، حسنین حیدر ‘گلگت بلتستان حکومت کے ڈسپوزل پر موجود پولیس سروس کے عارف شہباز خان وزیر ‘کسٹمز سروس کی سیکریٹری، ایف بی آر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد، سعدیہ نوری ‘ کسٹمز سروس کی ارم سہیل، افضال احمد، پیرزادہ محمد عمر قاسمی ‘کسٹمز سروس کے سیکریٹری، ایف بی آر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد، عطاءاللہ شبیر ‘سیکرٹریٹ گروپ کے عبدالفتح اجن ، بے نظیر، محمد خان بابر، طاہرہ مبین، واجد علی شاہ ‘ان لینڈریونیو سروس کے سعد وقاص‘ قدیر اللہ اور محمد ضیا ء الحق‘ پا کستان آ ڈٹ اینڈ اکا ؤنٹس سروس کے محمد آصف رشید ‘ محمد علی فاروق‘ محمد قیوم ‘ میسام عباس ‘ سید خادم عباس ‘ رانا محمد عثمان خان اور حافظ شفیق الر حمن ‘ کامرس اینڈ ٹریڈگروپ کے محمد عمر ارشف اور رافعہ سید ‘انفار مشین گروپ کے شاہد عمران رانجھا‘اے ایس ایف کے ایڈیشنل ڈائریکٹر اسلام آباد ایئرپورٹ افتخار الحق ‘ حکومت خیبر پختونخوا کے محمد شیر اور شاہ سعود ‘ ا کانومسٹ گروپ کی زارا عمر ‘ڈائریکٹر جنرل، فوڈ اتھارٹی بلوچستان حکومت عتیق اللہ ‘بلوچستان حکومت کے افسران شجاعت علی اور محمد داؤد شامل ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ریکٹر نیشنل سکول آف پبلک پالیسی لاہور کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔ تر بیتی کورس 27 جنوری سے 16 مئی 2025 تک منعقد ہو گا۔کورس بیک وقت ʼنِیپاʼ کراچی، لاہور، پشاور اور اسلام آباد میں منعقد ہو گا۔ نامزد افسران کو 24 جنوری 2025 کو متعلقہ تربیتی مقام پر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔