اسلام آ باد (رانا غلام قادر ) وفاقی حکومت کے سول و پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں۔ نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی(نیکٹا) میں تعینات پولیس سروس آف پاکستان کےگریڈ 20 کے افسر محمد طاہر اور گلگت بلتستان حکومت میں تعینات پولیس سروس آف پاکستان کےگریڈ 18 کے افسر میاں حسنین اقبال کو تبدیل کرکےایف آئی اے میں تعینات کیا گیا ہے۔