اسلام آ باد ( رانا غلام قادر) نوجوان افسروں کیلئے اہم خبر ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وفاقی افسران کی گریڈ 17سے 18 میں ترقی کیلئے ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔ اجلاس 23 جنوری کو صبح 10 بجے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں منعقد ہو گا۔ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی اجلاس کی صدارت سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن انعام اللہ خا ن دھاریجو کریں گے۔