• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا میں فورسز کی کارروائی، سرغنہ سمیت 5 خوارج ہلاک

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی،نمائندہ خصوصی، نیوز رپورٹر) خیبرپختونخواکےضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے، ہلاک خوارج فورسز کےخلاف کارروائیوں، شہریوں کے قتل میں ملوث تھے، صدر، وزیراعظم کی فورسزکوخراج تحسین،آئی ایس پی آر کے مطابق 17جنوری کو سکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا، آپریشن کے دوران فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو موثر طریقے سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 5خوارج ہلاک ہو گئے ہلاک ہونیوالوں میں سرغنہ عابداللہ المعروف تراب بھی شامل ہے جبکہ ایک کو گرفتار کر لیا گیا، آپریشن کے دوران خوارج کےقبضےسے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا،ترجمان پاک فوج کے مطابق ہلاک ہونیوالے خوارج علاقے میں سکیورٹی فورسز کیخلاف دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث رہے ہیں،آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کسی بھی دیگر خوارج کی موجودگی کو ختم کرنے کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے ، سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے ناسور کو مکمل طور پر ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے تیراہ میں 5 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے،صدر مملکت نے انٹیلیجنس پر مبنی کامیاب آپریشن کے دوران خوارجی سرغنہ سمیت 5 خوارج کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا،صدرنے کہا کہ سکیورٹی فورسز دہشتگردی کے عفریت کے خاتمے کیلئے کارروائیاں کر رہی ہیں پوری قوم دہشتگردی کیخلاف متحد ہے اور دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک فتنہ الخوارج کیخلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔
اہم خبریں سے مزید