• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ، پی ٹی آئی کا تقریر کیلئے وقت نہ ملنے پر شدید احتجاج، وقفہ سوالات کی کاپیاں پھاڑ دیں

اسلام آباد (ساجد چوہدری )سینٹ میں پی ٹی آئی کا تقریر کیلئے وقت نہ ملنے پر شدید احتجاج، وقفہ سوالات کی کاپیاں پھاڑ دیں،سیدال خان کی زیر صدارت سینٹ اجلاس، رولز کے تحت آپ وقفہ سوالات میں تقریر نہیں کرسکتے ، سینٹ اجلاس ملتوی،ایوان بالا کاایک گھنٹہ تاخیر سے شروع ہونے والا اجلاس وقفہ سوالات کے دوران بات کرنے کی اجازت نہ دیئے جانے پر پی ٹی آئی ارکان کے شدید احتجاج پر تقریباً پونے گھنٹے کے بعد ہی ملتوی کر دیا گیا ، جمعہ کو سینٹ کا اجلاس ڈپٹی چیئرمین سینٹ سیدال خان کی زیرصدارت تقریباً ایک گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوا تو آٓدھے گھنٹے کے بعد ہی پی ٹی آئی کے ارکان کھڑے ہو گئے کہ انہیں بات کرنے کیلئے وقت دیا جائے ، اس دوران اپوزیشن لیڈر سنیٹر شبلی فراز بھی بولنا چاہتے تھے ،مگر ڈپٹی چیئرمین سینٹ نے کہا کہ وقفہ سوالات کے دوران کسی کو بات کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ، آپ لوگ تقریر کر کے پھر کورم کی نشاندہی کر دیتے ہیں ، اس دوران ایک سنیٹر کا کہنا تھا کہ بہت سارے پاکستانی سمندر میں ڈوب کر مر گئے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید