• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

14 سال کی سزا کا فیصلہ غیر مناسب لگتا ہے، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ’’رپورٹ کارڈ‘‘ میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے پوچھے گئے سوال کہ 190ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بانی اور بشریٰ بی بی کی سزا پر آپ کی رائے کیا ہے ؟ پر اظہار خیال کرتے ہوئےسینئر صحافی اور تجزیہ کار مظہر عباس نے کہاکہ مجھے اس میں جو 14سال کی سزا ہے وہ غیر مناسب فیصلہ لگتا ہے۔

ارشاد بھٹی نے کہا کہ منظوری وفاقی کابینہ نے دی لیکن کابینہ بری الذمہ ہوگئی اور مجرم عمران خان قرار پائے، تجزیہ کار ریما عمر نے کہا کہ بدقسمتی ہے اس ملک کی کہ اس ملک میں کیسز نہ میرٹ پر چلائے جاتے ہیں اور نہ ہی میرٹ پر بند ہوتے ہیں یہاں تو طاقتور مافیاز ملک کے ساتھ کھلواڑ کرتے ہیں ۔

تجزیہ کار اعزاز سیدنے کہا کہ جو اصل کھلاڑی ہیں ان کا نام کوئی لیتا نہیں ہے او روہ کہیں اور ہیں، تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے حضرت علی کا قول (یہ معاشرہ کفر کے نظام سے تو قائم رہ سکتا ہے ظلم کے نظام سے نہیں ) نقل کرتے ہوئے کہاکہ یہ افسوسناک شرمناک او رسیاہ فیصلہ ہے اس سے ایک بار پھر انصاف کا قتل ہوا ہے ۔

یہ بند کیس تھا جو دوبارہ کھولا گیا پراپرٹی ٹائیکون اور ایم سی اے کا معاہدہ جو اہم ڈاکیومنٹ تھااس کیس کا وہ اس کیس کا حصہ ہی نہیں اسی طرح حکومت پاکستان او رایم سی اے کا جو معاہدہ تھا وہ بھی اس کیس کا حصہ نہیں دیکھا جائے تو منظوری وفاقی کابینہ نے دی لیکن کابینہ بری الذمہ ہوگئی اور مجرم عمران خان قرار پائے ۔

اہم خبریں سے مزید