• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جارحیت پسند بھارتی فوج نے اپنے ہی 12 شہریوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا

نئی دہلی (آئی این پی)بھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں باغیوں کے خلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں12شہریوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع بے جا پور کے علاقوں میں داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے سرچ آپریشن کیا۔ بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ یہ آپریشن ماو ازم کے حامی باغی جنگجووں کے خلاف کیا گیا جس میں12مسلح افراد مقابلے میں مارے گئے۔دوسری جانب عینی شاہدین کا دعوی ہے کہ بھارتی فوج کی فائرنگ میں مرنیوالوں میں خواتین بھی شامل ہیں، جب کہ مارے گئے تمام افراد مقامی رہائشی تھے۔تاحال بھارتی فوج مارے گئے افراد سے اسلحہ یا کسی قسم کا ممنوع سامان برآمد کرنے کے دعوے کو ثابت کرنے میں ناکام رہی ہے۔
اہم خبریں سے مزید