• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوات، کبل کے ہزاروں افراد کا کنٹونمنٹ بورڈ قیام کیخلاف احتجاج

سوات(نمائندہ جنگ)سوات کی تحصیل کبل کی 3یونین کونسلوں کانجو ، کوزہ بانڈئی اور برہ بانڈئی کے ہزاروں افراد نے کنٹونمنٹ بورڈ کے قیام کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ہزاروں مظاہرین نے ڈھیرئی گراؤنڈ سے کانجو چوک تک ریلی نکالی اور کانجو چوک میں احتجاج ریکارڈ کرتے ہوئے شدید نعرے بازی کی۔ تنظیم سمہ لار کےزیرانتظام ہونے والے مظاہرے میں مختلف سیاسی جماعتوں، سیاسی وسماجی تنظیموں کے علاوہ علاقے کے عمائدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔مقررین نے کہاکہ ہمیں کنٹونمنٹ بورڈ کسی صورت قبول نہیں ہے اور نہ ہی ہم مزید زمینیں دینے کو تیار ہیں،مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تنظیم سمہ لار سلطان علی خان ،ایم پی اے رحمت علی خان،چیئرمین تحصیل کبل سعید خان ، سابق تحصیل ناظم کبل حاجی رحمت علی ، سوات کونسلرز اتحاد کے صدر رشید احمد سواتی ، کانجو ٹاؤن شپ سوسائٹی کے صدر امجد کمال زنی، لیاقت علی خان ، ویلج کونسل ننگولئی کے چیئرمین فتح اللہ خان ، وی سی برہ باندئی کے چیئرمین طارق خان ، وی سی کوزہ بانڈی کے چیئرمین عاصم خان ، کانجو ٹاؤن شپ کے رحیم شاہ خان ، وکیل بدادااور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں کنٹونمنٹ بورڈ کسی صورت قبول نہیں ہے اور نہ ہی ہم مزید زمینیں دینے کو تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ماضی میں بہت زیادہ قربانیاں دی ہیں لیکن مزید قربانیوں کاہم متحمل نہیں ہوسکتے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے آئندہ لائحہ عمل تیار کیا ہے اور ہم کسی بھی صورت مزید زمینیں دینےکو تیار نہیں اور نہ ہی کنٹونمنٹ بورڈکےقیام کے لئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو اعتماد میں لئے بغیر کیا جانیوالا فیصلہ کسی صورت قبول کرنے کو تیار نہیں اورعوام جو چاہیں گے اب وہی ہوگا۔
اہم خبریں سے مزید