اسلام آباد (نیوز ایجنسی) قومی ائیر لائن پی آئی اے نے پیرس کی پروازوں کیلئے دیے گئے اشتہار پر معذرت کرلی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق پاکستان انٹریشنل ائیر لائن (پی آئی اے) کے ترجمان نے کہا کہ بدقسمتی سے اس اشتہار کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا اور ایسا تاثر دیا گیا جو ادارے کا مقصد نہیں تھا۔ا نہوں نے کہاکہ یہ ممکنہ طور پر کچھ منفی جذبات کا سبب بنا ہوگا جس کیلئے ہم معذرت خواہ ہیں۔