لندن(آئی این پی) برطانوی پارلیمنٹ کی مین بلڈنگ میں پی ٹی آئی کو بریفنگ کی اجازت نہ دی گئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق، برطانوی پارلیمنٹ کی مین بلڈنگ میں پی ٹی آئی کی بریفنگ میں صرف آٹھ سے دس برطانوی ارکان پارلیمنٹ نے شرکت کی، جن میں تین کا تعلق پاکستان سے ہے، بریفنگ کیلئے انٹرنیشنل میڈیا کو مدعو کیا گیا تھا، تاہم کسی نمائندے نے شرکت نہ کی۔پاکستان سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کو کم ممبران پارلیمنٹ کی شرکت کی وجہ سے مدعو نہیں کیا گیا، انیل مسرت اور جہانگیر چیکو کو بھی برطانوی پارلیمنٹ میں داخل نہیں ہونے دیا گیا، زلفی بخاری نے تمام ملبہ انتظامیہ پر ڈال دیا۔لندن میں موجود پی ٹی آئی لیڈرشپ کے درمیان اس ایونٹ پر اختلافات بھی کھل کر سامنے آگئے۔