• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلا دیش، سابق وزیر لطف الزمان 17 سال بعد جیل سے رہا

ڈھاکہ (صباح نیوز) بنگلہ دیش کے سرکردہ سیاستدان سابق وزیر مملکت برائے داخلہ لطف الزمان بابر کو17سال بعد جیل سے رہا کردیا گیا ہے اسی کیس میں جماعت اسلامی کے سابق امیر مطیع الرحمان بھی بے قصور قرار، انہیں 2016میں سزائے موت دیدی گئی تھی۔ لطف الزمان بابراور امیر جماعت اسلامی بنگلہ دیش مطیع الرحمان نظامی سمیت 14افراد کو29اکتوبر2014، کو سزائے موت سنائی گئی تھی، مطیع الرحمان نظامی کو 11مئی 2016کو پھانسی دیدی گئی تھی، اس مقدمہ میں شامل لطف الزمان بابر سمیت5افراد کو چٹاگانگ ہائی کورٹ نے تمام الزامات جھوٹے ثابت ہونے پر انھیں بری کر دیا۔ گزشتہ روزلطف الزمان بابر کو 17 سال سے جاری قید سے رہائی مل گئی، رہائی کے موقع پر بڑی تعداد میں لوگ ان کے استقبال کے لیے جیل کے احاطے میں پہنچ گئے تھے ۔
اہم خبریں سے مزید