لاہور(کرائم رپورٹر) باغبانپورہ کے علاقہ سلامت پورہ میں ڈاکووں نے نجی کمپنی کی گاڑی سے نقدی چھیننے کی کوشش کی ڈرائیور نے مزاحمت کی تو ڈاکووں نے فائرنگ کرکے اسے زخمی کر دیا ،لاری اڈا میں غضنفر سے 1لاکھ 60 ہزار ،گرین ٹاون میں دانیال سے1لاکھ 50ہزار اور موبائل فون، نشترکالونی میں اویس سے1 لاکھ 45ہزار موبائل فون ،اچھرہ میں عمران سے1 لاکھ 40 ہزار ، موبائل فون،اسلام پورہ میں رزاق سے 1لاکھ 30ہزار اور موبائل فون،مزنگ میں خرم سے 1 لاکھ 25ہزار موبائل فون چھین لیے۔ڈیفنس اور مانگا منڈی سے کاریں ، بھاٹی گیٹ وحدت کالونی اور شالیمار سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئے۔