لاہور(خبرنگار)یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں یو ایس ایڈ ہائیر ایجوکیشن سسٹم کے استحکام کے حوالے سے4 روزہ تربیتی ورکشاپ ہوئی ، تربیتی ورکشاپ کی اختتامی تقریب میں امریکن قونصل جنرل کرسٹن کے ہاکنز نے بطور مہمان خصوسی شرکت کی اور وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد منیر سے ملاقات کی۔ملاقات میں مختلف امور سمیت پاکستان اور امریکہ کی جامعات میں تعلیمی تبادلے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔