• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیہودہ، فحش حرکات کی ویڈیوز اپلوڈ کرنے پر 4 ٹک ٹاکرز کیخلاف مقدمے کی سماعت

ملتان(سٹاف رپورٹر) ٹک ٹاک پر بیہودہ اور فحش حرکات کی ویڈیوز اپلوڈ کرنے پر ٹک ٹاکرز ڈکی بھائی، رجب بٹ ، نمرہ اور ڈوگر کے خلاف دائر درخواست پر ملتان کی عدالت میں سماعت، ایف آئی اے کی جانب سے جواب جمع کروانے کی مہلت کی استدعا پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے سماعت چوبیس جنوری تک ملتوی کردی ہے،منشیات برآمد ہونے کے مقدمہ میں گرفتار ملزم کی ضمانت پر سماعت وکلا دلائل کے بعد خارج ، ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے واپڈا کی مین لائن میں ڈائریکٹ تار لگا کر بجلی چوری کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت 50 ہزار کے ضمانتی مچلکوں کے عوض منظور کرنے کا حکم دیا ہے،خاتون کو اغواء کر نے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت خارج،خاتون کو قتل کی دھمکیاں اور تشدد کر نے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت منظور،غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمہ میں گرفتار ملزم کی ضمانت کو 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور،بوگس چیک دینے والے ملزم کی عبوری ضمانت پر سماعت وکلا بحث کے بعد خارج،شوہر کے ظلم و ستم سے تنگ ا کر گھر چھوڑنے والی خاتون کلثوم کو دارالامان بھجوا دیا  ،خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت منظور،مرضی کی شادی کرنیوالی شا زیہ کو ہراساں و پریشان کرنے سے متعلق درخواست پر ایس ایچ ا تھانہ گل گشت نے کو ہراساں کرنے سے باز رہنے کا حکم دیا ہے،جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے بغیر اطلاع مکان کو کرایہ پر دینے کے معاملہ پر گرفتار دو افراد کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ہے ،شہری کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت منظور،ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے امانت میں خیانت کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت منظور کرنے کا حکم دیا ہے۔
ملتان سے مزید