ملتان (سٹاف رپورٹر)میپکو ریجن میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن،ایک روز میں مزید88 افراد مختلف طریقوں سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے۔67بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کا اندراج کروایاگیاجبکہ 2بجلی چور موقع سے گرفتارہوئے۔بجلی چوروں کو مجموعی طورپر40 لاکھ10ہزا ر روپے جرمانہ عائد کیاگیا، ملتان سرکل میں 9بجلی چوروں کو6لا کھ70ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا اور9 بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کا اندراج ہو۔ ڈی جی خان سرکل میں 13افراد کو3 لاکھ10ہزار روپے جرمانہ عائد اور13یف آئی آرز درج،وہاڑی سرکل میں 5بجلی چوروں کو2 لاکھ80ہزار روپے جرمانہ عائد،بہاولپور سرکل میں 18صارفین کو8لاکھ60ہزار روپے جرمانہ عائداور18مقدمات درج،ساہیوال سرکل میں 9 بجلی چوروں کو5لاکھ10ہزار روپے جرمانہ عائد اور7افراد کے خلاف مقدمات درج،رحیم یار خان سرکل میں 13 صارفین کو5لاکھ50ہزار روپے جرمانہ عائداور13ایف آئی آرز درج ہوئیں جبکہ 2بجلی چوروں کو موقع سے حراست میں لیکر حوالات منتقل کیاگیا۔ مظفرگڑھ سرکل میں 9 صارفین کو2 لاکھ10 ہزار روپے جرمانہ عائد اور6مقدمات درج، بہاولنگر سرکل میں 3 بجلی چوروں کوایک لاکھ80ہزار روپے جرمانہ عائد، خانیوال سرکل میں 9 صارفین کو4لاکھ40ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیااور ایک مقدمہ درج ہوا۔