• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی کابینہ، وزارت تجارت رائٹ سائزنگ کی منظوری، کارکردگی نہ دکھانے والے ٹریڈ مشنز بند

اسلام آباد( رانا غلام قادر) وفاقی کابینہ نے وزارت تجارت کی رائٹ سائزنگ کی منظوری دیدی ہے۔ کابینہ نے بیرون ملک وہ تمام ٹریڈ مشنز بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے جن کی کارکردگی تسلی بخش نہیں۔ صرف ان ٹریڈ مشنز کو بر قرار رکھا جا ئے گا جو ملکی برآ مدات میں ہر سال اضافہ کر رہے ہیں۔ ان مشنز کو مزید مستحکم بنایا جا ئے گا۔ کار کردگی جانچنے کیلئے تھرڈ پارٹی سروے کرایا جا ئے گا۔ ہر دو سال کے بعد یہ سروے دو بارہ کرایا جا ئے گا۔ کابینہ نے سروے اسیسمنٹ 28فروری 2025تک کابینہ میں پیش کرنے کی ہدایت کی ہےعملہ میں 30فی صد کمی کی جا ئے گی۔وزارت کے تین اداروں اسٹیٹ لائف انشورنس کار پوریشن، پاکستان ری انشورنس کمپنی لمیٹڈ اور نیشنل انشورنس کمپنی لمیٹڈ کی نج کا ری کی جا ئے گی۔پاکستان ایکسپو سنٹر کے بارے میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ اسے خود انحصار بنایا جا ئے۔اس میں حکومت کی سر مایہ کاری نہ کی جا ئے۔ اس کیلئے روڈ میپ تیار کیا جا ئے اور عمل درآ مد پلان بیس جنوری تک رائٹ سائزنگ کمیٹی کو جمع کرایا جا ئے۔ٹریڈنگ کا ر پوریشن آف پا کستان کے بارے میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ اس ادارے کا تھرڈ پارٹی ریو یو کرایا جا ئے۔ یہ جائزہ لیا جا ئے کہ اس کی نج کاری کی جا ئے یا اسے پبلک پر ائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت چلا یا جا ئے۔یہ دیکھاجا ئے گا کہ گندم اور کھاد کی سپلائی یقینی رہے۔ گارمنٹ سٹی کمپنیز کے بارے میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ یہ جائزہ لیا جا ئے کہ ان کی نج کاری کی جا ئے یا انہیں پبلک پر ائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت چلا یا جا ئے یا انہیں صوبوں کے حوالے کرنے کی پیش کش کی جا ئے؟ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آ ف پا کستان کا بھی تھرڈ پارٹی ریویو کرایا جا ئے گا۔

اہم خبریں سے مزید