• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کل کے فیصلے کا ایک ماہ سے علم تھا، ہائیکورٹ میں اڑ جائے گا، علیمہ خان

لاہور(نمائندہ جنگ) انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے 5اکتوبر جلائو گھیرائو کیس میں علیمہ خان اور عظمی خان کی عبوری ضمانتوں میں 12 فروری جبکہ جناح ہاؤس حملہ کیس میں علیمہ خان اور عظمی خان کی عبوری ضمانتوں میں 15 فروری تک توسیع کر دی، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان کے خلاف فیصلے کا ایک ماہ سے علم تھا،یہ فیصلہ ہائیکورٹ میں اڑ جائے گا، بانی پی ٹی آئی کا جرم ہے کہ انہوں نے بچوں کو پڑھانے کا خواب دیکھا، تمام وکلا کی رائے ہے کہ کیس اتنا خراب پے ہائیکورٹ میں دو سماعتوں میں فیصلہ ہوجانا چاہئے۔
اہم خبریں سے مزید