کراچی (اسد ابن حسن) پاکستان ریلوے انتظامیہ نے مزید سات اہم ٹرینوں میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مذکورہ سات ٹرینوں میں سے چھ کراچی سے دیگر شہروں میں جاتی ہیں جبکہ ایک ٹرین راولپنڈی سے ہے۔ جن ٹرینوں میں پارٹنرشپ ہوگی۔ ان میں کراچی سے حویلیاں ہزارہ ایکسپریس، کراچی سے لاہور کراچی ایکسپریس، کراچی سے ملتان بہاؤادین ایکسپریس، کراچی سے جیکب آباد سکھر ایکسپریس، کراچی سے روہڑی موہن جوداڑو پیسنجر اور راولپنڈی سے حویلیاں راولپنڈی پیسنجر ٹرینز شامل ہیں۔