سرائےعالمگیر(شیخ ظفر اقبال) مراکش کشتی حادثہ میں جاں بحق ہونے والے سرائےعالمگیر کے12افرادکے گھروں میں صف ماتم بچھ گئی جاں بحق ہونے والوں کے ورثاء نے الزام لگایا ہے کہ ہمارے بچوں کے سر میں آہنی چیزیں مار مار کر انکو ہلاک کرکے سمندر میں پھینکا گیا اایجنٹوں کو لاکھوں روپے دیے ، مزید رقم کی خاطر نشانہ بناتے رہے میں چار بچوں کا باپ بھی شامل ہے ضلع گجرات سے ہر سال سینکڑوں نوجوان سہانے مستقبل کے لیے سمندر کی بے رحم لہروں کی نذر ہونے لگے گزشتہ روز مراکش کشتی حادثہ میں جاں بحق ہونے والے بارہ افراد جن میں24سالہ سفیان علی29سالہ عاطف شہزاد 20سالہ ریحان25سالہ عاکف24سالہ نبیل 20سالہ ملک عرفان ابوبکر سمیت بارہ نوجوانوں کے گھروں میں صف ماتم بچھی رہی، ورثاء کا کہنا ہے حکومت انکے بچوں کی میتوں کو پاکستان لانے کے لیے اقدامات کرے ہم اپنے پیاروں کو اپنے ہاتھوں سے لحد میں اتاریں گے تو پھر ہمیں کہیں کچھ سکون نصیب ہوگا کشتی حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں میں چار بچوں کا باپ کنجاہ کا رہائشی محمد یوسف بھی شامل ہے ۔ ورثاء نے جنگ کو بتایا کہ انہیں معلوم ہوا کہ ان کے بچوں سمیت کشتی میں سوار دوسرے افراد کو8دن سے بھوکا اور پیاسا رکھا گیا تھا کشتی حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں کے سر میں آہنی چیزیں مار مار کر انکو ہلاک کرکے سمندر میں پھینکا گیا ۔