• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوسروں کو چور کہنے والا اپنے انجام تک پہنچ گیا ہے، مریم اورنگزیب

لاہور(نمائندہ جنگ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران کا دامن صاف تھا تو بند لفافے میں منظوری کیوں لی،ایک سو نوے ملین کی چوری کیخلاف فیصلے نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ دوسروں کو چور کہنے والا اپنے انجام تک پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف جھوٹ بولنے والی جماعت ہے اور پاکستانی عوام جان چکی ہے کہ یہ نیب کا فیصلہ ہے، جسے مسلم لیگ (ن)، شہباز شریف، نواز شریف یا مریم نواز نے نہیں دیا۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ عمران خان کا خود کا کھودا ہوا گڑھا ہے جس میں وہ آج خود گر چکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے نیب کو اپنے مخالفین کے خلاف استعمال کرنے کی کوشش کی، لیکن اسی وقت انہیں بتایا گیا کہ نواز شریف کے بیٹوں کے کوئی غیر قانونی اثاثے نہیں ہیں۔
اہم خبریں سے مزید