• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسابقتی کمیشن: ایک روز کے چوزے کی قیمت بڑھانے کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد( رانا غلام قادر) مسابقتی کمیشن نے ایک روز کے چوزے کی قیمت بڑھانے کا نوٹس لے لیا۔کمیشن کا کہنا ہے کہ اطلاعات کے مطابق ایک دن کے چوزے کی قیمتوں میں غیرمعمولی طور پر دو سو پچاس فیصد تک اضافہ ہوا-مسابقتی کمیشن نےہیچریوں کو پچھلے تین ماہ کے دوران روزانہ کی بنیاد پر ایک دن کے چوزے کی قیمتوں کا ریکارڈ جمع کرانے کی ہدایت کردی تاکہ چوزوں کی قیمتوں میں اضافےکے رجحان کا جائزہ لیا جا سکے۔مسابقتی کمیشن آف آف پاکستان کا کہنا ہے کہ ایک دن کے چوزے کی قیمتوں میں ہیچریوں کے گٹھ جوڑ کے ساتھ مسلسل اضافے سے متعلق متعدد شکایات موصول ہو رہی تھیں۔ اطلاعات کے مطابق ایک دن کے چوزے کی قیمتوں میں غیرمعمولی طور پر 250 فیصد اضافہ ہواجس کے نتیجے میں فی چوزہ نرخ اوسطاً 50 سے 60 روپے سے بڑھ کر 220 روپے تک پہنچ گیا-مسابقتی کمیشن نے اس اچانک اور غیر متناسب اضافے کی تحقیقات کر رہا ہے کہ آیا یہ مارکیٹ میں طلب و سپلائی اور دیگر عوامل کے نتیجے میں ہوا ہے یا اس میں ہیچریوں میں گٹھ جوڑ موجود ہے ۔
اہم خبریں سے مزید